سگریٹ نوشی اور آلودگی دمہ کے مرض کا بڑا سبب ہیں،بشیر مہدی

سگریٹ نوشی اور آلودگی دمہ کے مرض کا بڑا سبب ہیں،بشیر مہدی


لاہور(جنرل رپورٹر) محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں تیس کروڑ سے زائد افراد دمہ کے مرض کا شکار ہیں ماہرین امراض سینہ کا کہنا ہے کہ دمے کی بیماری کی وجوہات میں فضائی آلودگی، سگریٹ نوشی، دھواں، قالین اور مٹی کی دھول نمایاں ہیں۔ محمد علی جناح میڈیکل کمپلیکس میں دمے کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماہرین کے مطابق دمے کے مریضوں کیلئے گھر سے قالین ا ور پردے ہٹا دیں پالتو جانور اور پرندے بھی گھروں میں رکھیں مرض کی ابتدا میں ان ہیلر کے استعمال سے مزید پیچیدگیوں سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے پنجاب حکومت کی طرف سے دمہ کی علامات اور اس سے بچاؤ کے متعلق معلومات فراہم کرنا قابل تحسین ہے نجی شعبہ بھی اپنا فعال کردار ادا کرے تو اس پر جلد قابو پایا جا سکتا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1