ڈی ایچ اے کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی ، میاں نواز کی قیادت میں ایگزیکٹو گروپ قائم

ڈی ایچ اے کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی ، میاں نواز کی قیادت میں ایگزیکٹو گروپ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ڈی ایچ اے کی سیاست میں ڈرامائی موڑ فرینڈز گروپ سے علیحدہ ہونے والے میاں نواز کی قیادت میں نوجوانوں نے ایگزیکٹو گروپ بنا لیا ، ڈی ایچ اے کے ممبران کے کاروباری مراسم کو بڑھانا کمیونٹی کے لئے مثبت کردار ادا کرنا منشورمیں شامل20رجسٹرڈ ڈیلرز کے ساتھ سفر کا آغاز کر رہے ہیں،فرینڈز بزنس گروپ ایجنڈا سے ہٹ گیا تھا، اتحاد کو برقرار رکھنے کی بڑی کوشش کی ،مگر ون مین شو اور سیاست گیری کی وجہ سے علیحدگی پر مجبور ہوئے، کاروبار سب سے کریں گے، ناراضگی کسی سے نہیں، ان خیالات کا اظہارمیاں نواز ،منور حسین، عمران فیض، عبدالجبار شیخ نے ساتھیوں سمیت ڈی ایچ اے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کیا ایگزیکٹو گروپ کے رہنماﺅں نے 20رجسٹرڈ ڈیلروں کی عملاً ممبر شپ سے آغاز کا دعویٰ کیا اور کہا ہمارا گروپ غیر سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر کام کرے گا، وقت آنے پر سیاست کرنی پڑی تو وہ بھی کریں گے،میاں محمد نواز نے کہا انتظامی امور چلانے کے لئے تین رکنی کمیٹی اتفاق رائے سے بنائیں گے، چھ ماہ بعد نئی کمیٹی آیا کرے گی، ہم نے برادری کی خدمت کی ہے،گزشتہ سال بڑا ٹورنامنٹ ہم نے کرایا، ایگزیکٹو گروپ کے پلیٹ فارم سے غیر نصابی سرگرمیاں کریں گے اور کاروباری مراسم بڑھانے ، کاروبار کے پھیلاﺅ، دوستوں کی مشاورت ہمیشہ شامل حال رہے گی، اس موقع پر سیف کے اسٹیٹ، محمد فاروق طہٰ اسٹیٹ کے عبدالرﺅف، ملٹری ایسٹیٹ کے اظہر جی اعوان، ظہیر اعوان،ظاہر الرحمن ،محمد اعجاز احمد رضا، وقاص، چودھری ریاست، ذیشان باجوہ ،حسن دیگر موجود تھے۔