وسیم اعوان دونوں گروپوں میں صلح کروانے کیلئے میدان میں آگئے

وسیم اعوان دونوں گروپوں میں صلح کروانے کیلئے میدان میں آگئے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)فرینڈز گروپ کے رہنما اور ایشین اسٹیٹ کے چیف ایگزیکٹو محمد وسیم اعوان فرینڈز گروپ اور ایگزیکٹو گروپ کے درمیان صلح کے لیے میدان میں آ گئے، اس کے لیے وسیم اعوان فرینڈز گروپ سے علیحدگی اختیار کر کے ایگزیکٹو گروپ تشکیل دینے کے لیے بلائی گئی پریس کانفرس میں پہنچ گئے، اس موقع پر روزنامہ پاکستان کوبتایا فرینڈز گروپ میں دھڑے بندی کسی کے مفاد میں نہیں ہے،متحد ہو کر بہتر انداز میں خدمت کا سکتے ہیں نئے گروپ کی بھی ضرورت نہیں ہے سب کے تحفظات دور کیے جائیں گے،وسیم اعوان نے کہا میں اب بھی نئے گروپ کے ساتھ نہیں ہوں میرے لیے سب قابل احترام ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1