شالامار ہسپتال میں دمے کے عالمی دن کے حوالے سے میڈیکل کیمپ

شالامار ہسپتال میں دمے کے عالمی دن کے حوالے سے میڈیکل کیمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں گزشتہ روز دمے کا عالمی دن منایا گیااس حوالے سے مختلف تقریبات،سیمینارز،واکس کا انعقاد کیا گیا شالامار ہسپتال میں اس حوالے سے فری میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیامریضوں کو مفت چیک اپ اور ضروری ٹیسٹوںکی سہولت کے ساتھ ادویات بھی مفت ہی فراہم کی گئیں سینئر ڈاکٹروں نے لوگوں کو مفید مشورے دیے،ڈاکٹر سلیم الزمان ادہمی نے اس موقع پر خصوصی لیکچر دیااور لوگوں کے سوالات کے جواب دیے،انہوں نے بتایا کہ دمہ ایک موذی مرض ہے اور ادویات کے ساتھ احتیاط کے ساتھ ہم اس مرض سے نجات حاصل کرسکتے ہیں چیف آپریٹننگ آفیسر ڈاکٹر احمد وسیم یوسف نے کیمپ کا دور ہ کیا اور مریضوں سے سہولیات کے حوالے سے دریافت کیاانہوں نے کیمپ میں فارماسیوٹیکل کمپنیزکی شرکت کو بھی سراہا۔