پشاور: مینا بازار کے قریب دھماکہ، 5 افراد زخمی ہوگئے

پشاور: مینا بازار کے قریب دھماکہ، 5 افراد زخمی ہوگئے
پشاور: مینا بازار کے قریب دھماکہ، 5 افراد زخمی ہوگئے

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور پاکستان کا وہ شہر ہے جو سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار رہا آج پھر دہشت گردوں کی مذموم کارروائی کا نشانہ بن گیا۔مینا بازار کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 5افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکا مینا بازار کے قریب مشروبات کی ایک دکان کے باہر ہوا جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم دھماکے کی نوعیت سے متعلق ابھی کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

مزید : قومی /Headlines