پنجاب، 24گھنٹوں میں 459ٹریفک حادثات،380افراد شدید زخمی
لاہور(کر ائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 459ٹریفک حادثات میں380افراد شدید زخمی ہوئے جن کو ریسکیو ایمبولینسوں نے بروقت نزدیکی ہسپتالوں مےں پہنچادیا جبکہ176افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ ریسکیو 1122کے پراونشل مانےٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کاموازنہ کیاجائے تو معلوم ہوتاہے کہ ان ٹریفک حادثات میں213ڈرائیورز ،06کم عمرڈرائیور، 266 مسافراور81پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ101ٹریفک حادثات کی ایمرجنسی کالز لاہور کنٹر ول روم کو موصول ہوئیں جن میں صوبائی دارالحکومت112متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد37حادثات میں48متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ 34حادثات میں39متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل560متاثر ہونے والوں میں سے455مرد اور105خواتین شامل ہیں۔ان ٹریفک حادثات کے بےشتر واقعات میں ,355موٹر سائیکلز,53آٹو رکشے 40 , موٹر کاریں35,مسافربس,21ٹرک، اور 67 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔