شاد باغ ‘ نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

شاد باغ ‘ نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

لاہور(کرائم سیل) شادباغ کے علاقہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے 28سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا،اندھا دھند فائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔ موقع پر موجود افراد نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں،فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے نعش کو مردہ خانے میں جمع کرواکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شادباغ کے علاقہ الطاف پارک کا رہائشی شبیر جٹ گلی میں کھڑا تھا کہ نامعلوم موٹرسائیکل ملزمان نے اس پر فائرنگ کردی ،اندھادھند فائرنگ سے شبیر موقع پر ہی چل بسا،جبکہ فائرنگ سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے تاہم ابھی تک اہل خانہ کی طرف سے مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست موصول نہ ہوئی ہے،درخواست وصول ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی