انارکلی سٹریٹ میں سرچ آپرشن، دو درجن سے زائد مشکوک افراد گرفتار

انارکلی سٹریٹ میں سرچ آپرشن، دو درجن سے زائد مشکوک افراد گرفتار

لاہور (کرائم سیل) ایس پی سول لائن کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری نے فوڈ سٹریٹ انارکلی میں رات گئے سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے دو درجن سے زائد افراد کو مشکوک سمجھ کر حراست میں لے لیا۔ ایس ایچ او پرانی انارکلی کے مطابق حراست میں لیے جانے والے افراد کی شناخت کے لئے کوائف کی چھان بین کی جا رہی ہے اور کوائف درست نکلنے والے افراد کو رہا کر دیا جائے گا۔

مزید : علاقائی