ڈکیتی کے بعد تعاقب کرنے پر تین ڈاکو پولیس نے گرفتار کر لیے

ڈکیتی کے بعد تعاقب کرنے پر تین ڈاکو پولیس نے گرفتار کر لیے

قلعہ کالروالہ (نامہ نگار ) پٹرولنگ پولیس نے ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہونے والے تین ڈاکوﺅں کا تعاقب کرکے ایک ڈاکو گرفتار لیا جبکہ دو ڈاکو جل دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، لاکھو ں روپے مالیت کامال مسروقہ برآمد بتایا جاتا ہے کہ تھانہ واہنڈ و کے علاقہ ننگل دوناسنگھ کے قریب موٹر سائیکل پر سوار تین مسلح داکوﺅں نے آٹو رکشہ کو روک کر اس پر سوار خواتین اور مردوں سے گن پوائنٹ پر طلائی زیورات ، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے اطلاع ملنے ڈی ایس پی پٹرولنگ شیخو پورہ شفقت رشید کی زیر قیادت پٹرولنگ چیک پوسٹ بھاگوڈیال کے شفٹ انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر وقاص مشتاق نے مظہر عباس ، عامر زمان سمیت ملازمین کے ہمراہ طویل تعاقب کر کے ایک بین الاضلاعی ڈاکوعبدالرزاق عرف جاقو جس کاتعلق ضلع سیالکوٹ کے ایک گاﺅں سے ہے کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ہونے والے ڈاکو سے لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ طلائی زیورات ، نقدی اور موبائل فون برآمد کر کے تھانہ واہنڈو پولیس کے حوالے کر دیا ہے مذید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے ۔

مزید : علاقائی