مریدکے، رقم کے لین دین کے تنازع پر سالے کا بہنوئی پر تشدد
مریدکے(نامہ نگار)ہرنمل شریف میں بہنونی نے سالے کو چھڑیاں مار کر زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا کردیا، تفصیلات کے مطابق ہرنمل شریف میں محمد منشاءکا اپنے سالے فیض محمد کیساتھ معمولی رقم کے لین دین کے تنازعہ پر جھگڑا ہوگیا جس کی رنجش پر محمد منشاءنے اپنے بیٹے سکندر کے ہمراہ اپنے سالے فیض محمد اورشاہداقبال پر قاتلانہ حملہ کردیا ، چھڑیوں کے پے در پے وار کے سبب فیض محمد شدید زخمی ہوگیا جسے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال پہنچایا گیا مگر حالت تشویشناک ہونے کے سبب لاہور سروسز ہسپتال لایا گیا جہاں اسکی حالت انتہائی تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔مریدکے میں مضروب کے لواحقین شاہد اقبال اور رشیداں بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمد منشاءاور اسکے بیٹے سکندر نے قتل کرنے کی کوشش کی ہے، مضروب کی حالت اتنہائی تشویشناک ہے ، انہوں نے کہاکہ ایس ایچ او تھانہ ہرنمل شریف نے ملزم پارٹی کی حمایت کرتے ہوئے معمولی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ٹرخا دیا ہے۔ اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او منڈی بہاﺅالدین رائے اعجاز ، ڈی ایس پی سرکل جلال محمد کھوکھر سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔لواحقین کا کہنا تھا کہ ملزم پارٹی کے نصف درجن کے قریب ساتھی انکو ہسپتال میں آکر خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیکر مقدمہ واپس لینے اور صلح کیلئے دباﺅ ڈال رہے ہیں ۔