لاہور پولیس کی کار گردگی اپریل میں 60 گینگز کے 170 ملزمان کو گرفتار کیا

لاہور پولیس کی کار گردگی اپریل میں 60 گینگز کے 170 ملزمان کو گرفتار کیا ...

            لاہور(کر ائم سیل)ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبارکی رہنمائی اور خصوصی ہدایات پر لاہور پولیس نے رواں سال کے ماہِ اپریل کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 60گینگز کے170ملزمان کو گرفتار کیا ،ان کےخلاف مختلف نوعےت کے 215 مقدمات ٹرےس ہوئے ،ان گینگزکی برآمدگی 82لاکھ36 ہزار روپے سے زائد ہے۔اسی طرح اپریل میں مجموعی طور پر785اشتہاری اور774عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبارنے لاہور پولیس کے تمام افسران کو ہدایت کی تھی کہ وہ شہر میں امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریںجس پرلاہور کی تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر ماہِ اپریل کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے60گینگز کا قلع قمع کرتے ہوئے170 ملزمان کو گرفتار کیاگیا جبکہ ان کیخلاف215مقدمات ٹریس ہوئے اور785اشتہاری ملزمان جن میں Aکیٹیگری کے128،Bکیٹیگری کے657اور774عدالتی مفروران، Aکیٹیگری کے24اور Bکیٹیگری کے750شامل ہیں کو گرفتار کیا گیا۔اسی دوران ناجائزاسلحہ کے404مقدمات درج ہوئے جن میں405ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے9کلاشنکوف،31رائفلیں،27بندوقیں،341ریوالورز وپسٹلز،1 کاربین 7خنجراور29641گولیاںبرآمد کی گئیںجبکہ منشیات کے678مقدمات درج ہوئے جن میں693ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے34کلو578 گرام ہیروئن، 130کلو192گرام چرس،2 کلو586 گرام پوست اور11856شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔اسی طرح قماربازی کے 144 مقدمات درج ہوئے جن میں474ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی4لاکھ سے زائد رقم برآمد ہوئی، قحبہ خانے کے30مقدمات درج ہوئے جن میں141ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح ماہِ اپریل میں خصوصی مہم کے دوران ون ویلنگ ،قبضہ گروپ،پتنگ بازی ،ہوائی فائرنگ ، لاﺅڈ سپیکر ، گداگری،پرائس کنٹرول،فارنر ایکٹ،پرائیویٹ منی لانڈرنگ ایکٹ اور میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر278 ملزمان کے خلاف 253 مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے ۔

 

مزید : علاقائی