جنوبی چھاﺅنی عمر رسیدہ والد کو زخمی کرنے والا بیٹا آوارہ منشں نا حلف نکلا

جنوبی چھاﺅنی عمر رسیدہ والد کو زخمی کرنے والا بیٹا آوارہ منشں نا حلف نکلا ...

                   لاہور( کرائم سیل) جنوبی چھاﺅنی کے علاقہ میں عمر رسیدہ والد کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا بیٹا آوارہ منش اور ناخلف نکلا، عمر ریسدہ والد محمد شفیع نے اپنے بیٹے طاہر کو آوارہ گردی ،نافرمانی کے باعث عاق کر رکھا تھا ، ملزم کے خلاف لڑائی جھگڑے اور آوارہ گردی سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمات بھی درج ہیں تفصیلات کے مطابق نادر آباد گوھاوا میں عمر رسیدہ والد کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے نوجوان طاہر کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ آوارہ منش اور نافرمان تھا جس کی وجہ سے والد نے اُسے اپنی منقولہ وغیر منقولہ جائداد سے عاق کر رکھا تھا۔ سروسز ہسپتال میں زندگی موت کی کشمکش میں عمر ریسدہ محمد شفیع نے ”پاکستان“ کو بتایا کہ اُ س نے طاہر حسین کو آوارہ گردی اور اوباش نوجوانوں کے ساتھ گھومنے سے باز نہ آنے پر عاق کر رکھا ہے، ملزم بیٹے کا تعلق جرائم پیشہ افراد سے ہے اور اس کے خلاف محلے داروں نے آوارہ گردی اور دیگر الزامات کے تحت مقدمات بھی درج کروا رکھے ہیں اور اسے محلے اور گھر میں آنے سے منع کر رکھا تھا، اس کے باوجود ملزم بیٹے نے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ہے اور زندگی کے آخری لمحات میں اسے زخمیوں سے چور کر دیا ہے۔ عمر رسیدہ والد نے بتایا کہ بیٹے کے فائر کھولنے سے قبل اس نے اپنی زندگی کی بھیک مانگی،لیکن آوارہ بیٹے کو ذرا سا بھی ترس نہ آیا اور اسے جان سے مار دینے کے لئے اندھا دھند فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا۔ پولیس کو محلے والوں نے اطلاع بھی کی، اس کے باوجود پولیس نے ملزم کو پکڑا تک نہیں ہے۔ اس حوالے سے انسپکٹر رانا محمد اسلم اور تفتیشی افسر میاں عارف نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور ملزم کو گرفتار کرنے پر اصل صورتحال سامنے آئے گی، تاہم زخمی عمر رسیدہ شخص کی حالت سنبھلنے پر بیان بھی صفحہ مثل پر لایا جائے گا، جس کے بعد چالان تیار کیا جائے گا ۔ اس حوالے سے عمر رسیدہ شخص محمد شفیع کے محلے داروں نیامت علی، اصغر علی، صفدر علی، اعجاز احمد ، حاجی گلزار احمد اور میاں شہباز شمیت دیگر نے بتایا کہ عمر رسیدہ شخص نے اپنے بیٹے کو عاق کر رکھا تھا اور اس کے باوجود آوارہ لڑکا روزانہ آ کر بوڑھے باپ پر تشدد کرتا تھا ۔ گزشتہ روز اس نے باپ کے منع کرنے پر طیش میں آ کر فائرنگ کر دی۔

 

مزید : علاقائی