لاہور ہائیکورٹ پر حملہ عمران خان کی غیر ذمہ دارانہ تقریروں کا نتیجہ ہے ،پرویز رشید

لاہور ہائیکورٹ پر حملہ عمران خان کی غیر ذمہ دارانہ تقریروں کا نتیجہ ہے ...

                                اسلام آباد( اے این این ) وزیر اطلاعات و نشریات پرویزرشید نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پر تحریک انصاف کے کارکنان کا حملہ، عمران خان کی عدلیہ کے خلاف اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ تقریروں کا نتیجہ ہے، ہم عدلیہ کے وقار کے خلاف اس قسم کے رویے کی مذمت کرتے ہیں، عمران خان اپنے کارکنان کو عدلیہ کے احترام کی تربیت دیں، الیکشن سے متعلق آئین میں کوئی ترمیم چاہتے ہیں تو پارلیمنٹ سے رجوع کریں۔ اپنے ایک بیان میں پرویزرشید نے کہا کہ لاہور میں ہائیکورٹ پر تحریک انصاف کے کارکنان کا حملہ قابل مذمت ہے یہ واقعہ عدلیہ کے خلاف عمران خان کے اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ تقریروں اور بیانات کا نتیجہ ہے، ہم عدلیہ کے وقار کے خلاف کسی قسم کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ یہ واقعہ عدلیہ جیسے آزاد ادارے کو دباﺅ میں لانے اور من پسند فیصلے حاصل کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ عمران خان کو عدلیہ کے تقدس کا احترام کرنا چاہیے اور اپنے کارکنان کے رویے پر معافی مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرامن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں دوسری صورت میں قانون اپنا راستہ خود بنانے کا اہل ہے۔

مزید : صفحہ اول