عمران خان عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ،سعد رفیق
اسلام آباد( اے این این ) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان ہنگامہ آرائی کرنے والے عناصرکوگرفتارکرائیں ۔پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعدرفیق نے کہاکہ عمران خان عدلیہ پر اثرانداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں دراصل چیئرمین تحریک انصا ف کوپاکستان کی ترقی ¾ استحکام اور امن ہضم نہیں ہورہا کیونکہ ان کی وزیراعظم بننے کی خواہش کو ووٹرز نے ناقابل عمل بنادیا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی جماعت دوسرے لوگوں کی طرح الیکشن ٹریبونل میں ہے میں جاننا چاہوں گا کہ عمران کیسی سیاست کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ماضی میں عدلیہ اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے کردار کی تعریف کرتے رہے لیکن آج ان کے خلاف باتیں کررہے ہیں اور دھاندلی کے الزامات لگا رہے ہیں کیا ۔