جمہوریت کی بقاءکیلئے نواز شریف کا ساتھ دینے سے دریغ نہیں کرونگا،جاوید ہاشمی

جمہوریت کی بقاءکیلئے نواز شریف کا ساتھ دینے سے دریغ نہیں کرونگا،جاوید ہاشمی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                اسلام آباد(اے این این) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کی بقاءکے لئے نواز شریف کا ساتھ دینے سے دریغ نہیںکروں گا،آئی ایس آئی عدالتوں کے سامنے جوابدہ ہے، فوج کو بھی آئین کی پاسداری کرنی چاہیے،پارلیمنٹ کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے،صحافتی اداروں کو کسی کی پگڑی نہیں اچھالنی چاہیے،11مئی کی احتجاجی تحریک کسی کے اشارے پر شروع نہیں کررہے نہ ہمارا احتجاج مڈ ٹرم الیکشن کے لئے ہے۔بدھ کوقومی اسمبلی کے اجلاس میں امن و امان کی صورتحال پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حامد میر کردار کے لحاظ سے بڑے صحافی ہیں اور بے باک ہیں جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات منظر عام پر لائی جائیں اتنے بڑے صحافی پر حملہ معمولی بات نہیں ہے ہم جنگ جیو گروپ پر پابندی اور وسط مدتی الیکشن کے خلاف ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 11 مئی کا احتجاج مڈٹرم الیکشن کےلئے نہیں ہے ہم جمہوریت کے حامی ہیں اور جمہوریت کو جاری رکھنا چاہتے ہیں پاکستان میں پارلیمنٹ ذرا مضبوط ہوتی ہے تو توڑ دی جاتی ہے 67 سال سے یہی کھیل جاری ہے جمہوریت کی بقاءکےلئے مجھے نواز شریف کا ساتھ دینا پڑا تو دونگا جمہوریت پر زندہ رہا اور جمہوریت کےلئے مروں گا ۔ انہوں نے کہاکہ آزادی صحافت بے لگام نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایس آئی کے سربراہ کو 8 گھنٹے مجرم بنادیاگیا یہ رویہ نامناسب ہے آئی ایس آئی پر الزام تراشی کی پوچھ گچھ ہونی چاہیے ۔ میں نے 2002ءمیں اس وقت جمہوریت کی جنگ لڑی جب خواجہ آصف اور اسحق ڈار ابوظہبی میں نوکریاں کررہے تھے ایک وزیر موصوف والدہ کی آغوش میں تھے ۔ انہوں نے کہاکہ فوج کو بھی آئین کی پاسداری کرنی چاہیے ہمیں آئی ایس آئی پر فخر ہے مگر انہیں بھی حدودوقیود میں رہنا چاہیے ، آئی ایس آئی بھی عدالتوں کو جوابدہ ہے نواز شریف اسمبلی آنا گوارہ نہیں کرتے سینٹ کیا جائیں گے وزیراعظم کے اس رویے سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے ۔ جاوید ہاشمی نے کہاکہ مجھ پر توہین رسالت کا الزام عائد کیا گیا مگر میں ایسا سوچ بھی نہیں سکتا پارلیمنٹ کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے خلاف لڑیں گے مگر پارلیمنٹ پر حرف نہیں آنے دینگے ۔ کسی ایک میڈیا گروپ کا بائیکاٹ ہمارا حق ہے قلم اور بندوق والوں کو احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا ،تحریک انصاف کی جانب سے جنگ گروپ کا بائیکاٹ کوئی نئی بات نہیں، اس سے قبل پیپلز پارٹی بھی جنگ گروپ کا بائیکاٹ کر چکی ہے اور میں جب ن لیگ میں تھا تو میں نے بھی جنگ گروپ کا بائیکاٹ کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہم 11 مئی کا احتجاج کسی کے اشارے پر نہیں کرنے جارہے یہ فیصلہ ہم نے چار ماہ پہلے ہی کرلیا تھا پارلیمنٹ کو بچانے اور زندہ رکھنے کےلئے ہم سب کو مل کر قربانی دینا ہوگی ۔

مزید :

صفحہ اول -