پشاور،صوبائی وزراءکو وزارتوں کے قلمدان تفویض کر دئیے گئے
پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوانے فوری طور پر سات صوبائی وزراءکو محکمے تفویض کر دئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر شہرام خان کو صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمے حوالے کئے گئے ہیں جبکہ میاں جمشید الدین کو ایکسائز و ٹیکسیشن محمود خان کو آبپاشی،ضیاءاللہ آفریدی کو معدنیات،اکرام اللہ خان گنڈا پور کو زراعت،مشتاق غنی کو اعلیٰ تعلیم او رقلندر خان لودھی کو خوراک کے محکمے تفویض کئے گئے ہیں۔اس امر کا اعلان محکمہ انتظامیہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔
نحکمے