بھارتی ریاست آسام میں بوڈ و قبائل کے تازہ حملے میں مزید 8مسلمان شہید

بھارتی ریاست آسام میں بوڈ و قبائل کے تازہ حملے میں مزید 8مسلمان شہید

                                     گوہاٹی(این این آئی)بھارتی ریاست آسام میں بوڈوقبائل کے تازہ حملے میں مزید 8مسلمان شہید ہوگئے جس کے بعد اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 50ہوگئی ، متاثرہ علاقوں میں تاحال کرفیو نافذ ہے اور علاقے فوج کے حوالے ہیںجبکہ فوج کو قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیاگیاہے، بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی ریاست آسام میں مسلم کش فسادات جاری ہیں بدھ کو ہندو بنیاد پرستوں کے حملوں میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی تعداد 50ہوگئی ،کوکراجھارکے ایک گاو¿ں سے مزید آٹھ مسلمانوں کی لاشیں ملی ہیں ،شہید کیے جانے والوں میں تین بچیاں اور دو خواتین شامل ہیں،بھارتی ریاست آسام کے مسلم کش فسادات سے متاثرہ علاقوں میں کرفیو نافذ ہے اور علاقے فوج کے حوالے ہیںجبکہ فوج کو قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم ہے،پولیس انسپکٹر جنرل ایس این سنگھ نے بتایاکہ تشدد زدہ اضلاع کھوکھرا جھاڑ اور بکسا میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کو موقع پر گولی مارنے کے احکامات بھی دے دیے گئے ہیں،بھارت کے وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شدت پسندوں کی تلاش جاری ہے ،اس علاقے میں مسلمانوں اور مقامی بوڈو قبائل کے درمیان زمین کے تنازعات ہیں،غیرملکی خبر رساں کے مطابق تمام تر سیکورٹی کے باوجود ہندو بنیاد پرست مسلمانوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول