ریمنڈ ڈیوس پارٹ ٹو،ایف بی آئی کے ایجنٹ کو ضمانت پر رہا کرنیکا فیصلہ

ریمنڈ ڈیوس پارٹ ٹو،ایف بی آئی کے ایجنٹ کو ضمانت پر رہا کرنیکا فیصلہ

                         کراچی( اے این این ) کراچی سے گرفتار ہونے والے جوئیل یوگیون نامی امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے ایجنٹ کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ،جوئیل یوگیون کی رہائی امریکی جاسوس ریمنڈ ڈیوس کی اسٹوری کا دوسرا حصہ قرار دی جاسکتی ہے۔ برطانوی نیوزویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کے ایجنٹ کی گرفتاری پر پولیس کو شدید دباﺅ کا سامنا تھا۔ حکام نے امریکی ایجنٹ کی رہائی کیلئے پولیس کو فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی۔ واضح رہے کہ جوئیل یوگیون کو کراچی میں واقع جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب بیرون ملک روانگی کے وقت اس کے سامان سے 9 ایم ایم پستول کی 15 گولیاں برآمد ہوئی تھیں، دوران تفتیش اس نے خود کو امریکی قونصل خانہ کا ملازم ظاہر کیا تھا ۔ گزشتہ روز عدالت نے اسے 10مئی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا تھا۔

مزید : صفحہ اول