شمالی کشمیر میں نا کام نہاد بھارتی انتخابات کا کشمیریوں نے بائیکاٹ کر دیا

شمالی کشمیر میں نا کام نہاد بھارتی انتخابات کا کشمیریوں نے بائیکاٹ کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 

سرینگر(کے پی آئی) شمالی کشمیر مین نام نہاد بھارتی انتخابات کا بدھ کے روز کشمیریوں نے بائیکاٹ کیا ۔ ریاستی میدیا کے مطابق شمالی کشمیر مین انتخابات کے موقع پر حریت کانفرنس کی اپیل پر مکمل ہڑتال رہی لوگوں نے ووت ڈالنے کے لیے پولنگ مراکز جانے کے بجائے گھروں میں رہنے کو ترجیع دی ۔ اس دوران بارہمولہ میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ عسکریت پسندوں نے سوپور میں سٹیٹ بینک کے نزدیک 179بٹالین سی آر پی ایف کی پارٹی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3اہلکار زخمی ہوئے۔واقعہ کے بعد پورے قصبے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس سے قبل رفیع آباد کے وتر گام علاقہ میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں بم کا زور دار دھماکہ ہوا۔ پولیس کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ اسکول پر پیٹرول بم داغا گیا، تاہم اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا ۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ انتخابات کے دوران اسکول میں وترگام اے کا پولنگ بوتھ قائم تھا تاہم اب کی بار دوسرے محلے میں پولنگ اسٹیشن قائم کیا گیا ہے۔دھماکے کے فورا بعد افراتفری کے بیچ پولیس ، سی آر پی ایف اور فوج نے علاقہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی انجام دی اور حفاظتی ایجنسیوں کے سینئر افسران نے جائے واردات کا دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔اس واقعہ کے بعدپولنگ مراکز اور عملے کے لئے حفاظتی انتظامات کو لیکر مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔سوپور قصبہ میں گذشتہ روز پولیس اور فورسز کے سینکڑوں اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لاکر حفاظت کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے اور ایک روز قبل ہی کئی علاقوں کی سخت ناکہ بندی کی گئی۔قصبہ کے ڈگری کالج میں سیکورٹی اور پولنگ عملے کی آمد کے پیش نظر قصبے میں کو زبردسٹ ٹریفک جام دیکھنے کو ملاجبکہ سہ پہر 3بجے قصبہ میں تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند ہوئے ۔ کرالہ گنڈ ،کچھلو قاضی پورہ ،سوپر ناگہامہ میں لو گو ں نے گرفتاریو ں کے خلاف زور دار احتجاج کیا ۔جب انتخابی عملہ کرالہ گنڈ ،کچھلو قاضی پورہ اور سو پر نا گہامہ پہن گئے تو لو گ اپنے گھرو ں سے باہر آئے اور چنا و عملہ کی گا ڑیو ں جن میں سی آر پی اور پولیس کی گا ڑیا ں بھی شامل تھیں پر پتھراو کیا اور نعرہ بازی کی۔ کرالہ گنڈ ہندوارہ میں دکانیں فوری طور بند ہو ئیں جبکہ لو گو ں نے ہندوارہ بارہ مولہ سڑک پر دھرنا دیا اور گرفتاریوں نے خلاف جم کر نعرہ بازی کی ۔لوگو ں کا کہنا تھا کہ پولیس نے الیکشن سے قبل ایک سو سے زائد نو جو انو ں کو گرفتار کر کے مختلف تھا نو ں میں بند رکھا ۔کچھلو قاضی پورہ میں نو جو انو ں نے گرفتاریو ں کے خلاف اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہو ئے الیکشن پر تعینات عملہ کی گا ڑیو ں پر پتھراؤ کیا اور نو جو انو ں کو فوری طور رہا کرنے کا مطا لبہ کر رہے تھے۔گذشتہ روز بارہمولہ میں نوجوانوں اور فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ نوجوان سیمنٹ برج پر نمودار ہوئے اور انہوں نے اولڈ ہسپتال کے نزدیک پولیس سٹیشن کو نشانہ بنایا۔ زبردست پتھراو کے بعد طرفین کے مابین جھڑپیں شروع ہوئیں اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے درجنوں گولے پھینکے۔بارہمولہ اور بانڈی پورہ کے81پولنگ مراکز کو پہلے ہی ہنگامی بنیادوں پر یکجا کردیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -