اعجازاحمدچو دھر ی کا فیصل آباد اور جڑانوالہ کا دورہ،عہدیداران سے ملاقاتیں

اعجازاحمدچو دھر ی کا فیصل آباد اور جڑانوالہ کا دورہ،عہدیداران سے ملاقاتیں

لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچو دھر ی گذشتہ روز فیصل آباد اور جڑانوالہ کے ایک روزہ دورے پر پہنچے کارکنوں نے ان کا پرتباک استقبال کیا ۔ اپنے دورے کے موقع پر ممبران صوبائی اسمبلی ،ریجنل ، ضلعی ، تحصیل عہدیداران ، ٹکٹ ہولڈرز اور پارٹی کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کی اور 11 مئی کے احتجاج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور ضلع فیصل آباد کے دورے کے موقع پر ضلعی تنظیم کی مشاورت سے دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ ضلعی عہدیداروں کے اجلاس اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعجازاحمدچودھر ی نے کہاکہ حکمران جماعت (ن) لیگ پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کا 11 مئی کا احتجاج پُرامن ہے ۔ صوبے بھر میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو ہراساں اور تنگ کیا جا رہا ہے ۔ ٹرانسپورٹر کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ۔ پنجاب حکومت اور اتنظامیہ کو وارننگ دیتے ہیں کہ تحریک انصاف کے پُرامن احتجاج کے خلاف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا بند کردیں ورنہ پنجاب کے تمام شہروں میں 11 مئی سے پہلے ہی میدان لگا لیںگے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں احتجاج کرنا ہمارا جمہوری حق ہے اس سے ہمیں کوئی روک نہیں سکتا ۔ 11 مئی کے احتجاج کے حوالے سے پنجاب کے تما م اضلاع میںتیاریاں زوروشور سے جاری ہیں اور انشاءاللہ 11 مئی کو لاکھوں کارکنان اسلام آباد پہنچیں گے ۔ اس موقع پر ضلعی صدر رانا راحیل منہاس ، جنرل سیکرٹری ویسٹ ریجن فیض اللہ کموکا ، ایم پی اے شیخ خرم شہزاد، سینئرنائب صدر رانا نعیم عظیم ، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک اعظم، ڈاکٹر اسد معظم ، جاوید نیاز منج، جاوید اشرف ، اجمل چیمہ، ظفر سندھو سمیت بڑی تعداد میںعہدیداران اور کارکنا ن موجود تھے ۔

اعجازاحمدچو دھر ی

مزید : صفحہ آخر