یونیورسٹی آف سٹریتھ کلائیڈگلاسگو مجوزہ نالج پارک میں اپنا کیمپس قائم کریگی

یونیورسٹی آف سٹریتھ کلائیڈگلاسگو مجوزہ نالج پارک میں اپنا کیمپس قائم کریگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور)پ ر (حکومت پنجاب اور یونیورسٹی آف سٹریتھ کلائیڈ(Strathclyde)، گلاسگو کے مابین تعلیم کے شعبے میں اشتراک عمل کے معاہدے پر دستخطوں کی تقریب لاہور میں تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس آن ہائرایجوکیشن گلوبل پالیسی ڈائیلاگ اینڈ نالج پارکس کے دوسرے دن تکنیکی سیشن سے پہلے منعقد ہوئی -معاہدے کے تحت یونیورسٹی آف سٹریتھ کلائیڈگلاسگو مجوزہ نالج پارک لاہور میں اپنا کیمپس قائم کرے گی-سیکرٹری ہائر ایجوکیشن پنجاب عبداللہ خان سنبل اور یونیورسٹی آف سٹریتھ کلائیڈگلاسگو کے ایگزیکٹو ڈین ڈاکٹر انتھونی میکگرا (Dr. Anthony Mc Grew)نے معاہدے کی دستاویز پر دستخط کئے-وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں ، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہائر ایجوکیشن محترمہ مہوش سلطانہ اور برٹش کونسل کی ڈائریکٹر ایجوکیشن برائے جنوبی ایشیا مسز مشل پاٹس(Ms.Michplle Potts)بھی اس موقع پر موجود تھیں-وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خاں نے اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں یونیورسٹی آف سٹریتھ کلائیڈ کے کیمپس کا قیام پنجاب کے نوجوانوں کے لئے بہت بڑا بریک تھرو ثابت ہوگا-انہوں نے کہا کہ اس یونیورسٹی کو گزشتہ 2سال سے مسلسل دنیا کی سب سے بہترین اور معیاری یونیورسٹی کا درجہ حاصل ہے-لاہور نالج پارک میں اشتراک عمل کے لئے پانچ مزید عالمی معیار کی امریکی اور برطانوی یونیورسٹیوں کے ساتھ معاہدے 9مئی کو وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی موجودگی میں ہوں گے- انہوں نے کہا کہ دنیا کو وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے تعلیمی وژن اور روڈ میپ پر بھرپور اعتماد ہے - پاکستان انشاءاللہ دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام تعلیم میں ترقی کے ذریعے حاصل کرے گا- چیئرمین یونیورسٹی گرانٹس کمیشن سری لنکا پروفیسر کشنیکا ہریمبرگامہ ، امبیڈکریونیورسٹی نئی دہلی بھارت کی پروفیسر دیپتی سچ دیو اور برطانوی سٹرلنگ آئی پی کے بانی برنی ہیمبلٹن نے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس کی نئی جہتوں پر روشنی ڈالی-کانفرنس کے تکنیکی سیشن کی سفارشات کی تیاری کے لئے مختلف ورکنگ گروپ تشکیل دیئے گئے ہیں - یہ سفارشات 9مئی کو کانفرنس کے اختتامی اجلاس میں وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو پیش کی جائیں گی-
کیمپس

مزید :

صفحہ آخر -