اقتدارکی ہوس نے عمران خان کو دیوانہ بنادیا،کامران مائیکل

اقتدارکی ہوس نے عمران خان کو دیوانہ بنادیا،کامران مائیکل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ اقتدارکی ہوس نے عمران خان کودیوانہ بنادیا۔جواناڑی شخص پارلیمنٹ میں بیٹھنے کااہل نہیں وہ وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھ رہا ہے۔منتخب حکومت کوبلیک میل کرناعمران خان کے بس میں نہیں ہے۔ان کے ایجنڈے سے لگتا ہے وہ جمہوریت کورول بیک کرنے کے درپے ہیں۔ حکومت اورعوام کاباہمی تعلق بہت گہرا ہے،عمران خان یادرکھیںجھوٹ کاسہارالے کرباشعورشہریوں کو جمہوریت کیخلاف احتجاج پرنہیںاکسایا جاسکتا ۔اپنے ایک بیان میں کامران مائیکل نے مزید کہا کہ عمران خان قومی ضمیر کافیصلہ تسلیم اورچار سال بعد ہونیوالے عام انتخابات کاانتظار کریں ۔خیبرپختونخوامیں پی ٹی آئی کی انتہائی ناقص کارکردگی دیکھنے کے بعدکوئی باضمیرانسان زندگی بھر بلے پر مہر نہیںلگائے گا۔انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کی دوٹوک وضاحت کے بعدعمران خان اپنے ہتک آمیز بیانات پر ان سے معذرت جبکہ جمہوریت کیخلاف احتجاج نہ کرنے کااعلان کریں ۔ سمجھ نہیں آتاعمران خان انتخابات میں شکست کاغصہ جمہوریت پرکیوں نکال رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایشوزکچھ اورہیں جبکہ عمران خان کاایجنڈا کچھ اورہے ۔جولوگ عمران خان کوجانتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ ان کامزاج انتہائی آمرانہ ہے۔عمران خان کے فرسٹ کزن سعیداللہ نیازی ،انعام اللہ نیازی اورحفیظ اللہ نیازی نے بھی 11مئی کے انتخابات میںموصوف کے آمرانہ فیصلوں کیخلاف احتجاجاً ان کاساتھ چھوڑدیاتھا جبکہ ان کے ایک فرسٹ کزن نجیب اللہ نیازی ایم پی اے مسلم لیگ (ن) میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جس شخص کے رشتہ داراور بھائی اس پراعتماد نہیں کرتے وہ دوسروں کی توقعات پرکس طرح پورااترسکتا ہے۔

مزید : صفحہ آخر