پرائیویٹ حج سکیم کے کرائے متعارف نہ کروانے کے باعث سعودیہ ائیر لائنزاور پی آئی اے کے بزنس سے محروم رہنے کاخدشہ

پرائیویٹ حج سکیم کے کرائے متعارف نہ کروانے کے باعث سعودیہ ائیر لائنزاور پی ...


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودیہ ائیر لائنزاور پی آئی اے حج2014ء کے لیے پرائیویٹ حج سکیم کے کرائے متعارف نہ کروانے کی وجہ سے کروڑوں روپے کے بزنس سے محروم رہنے کا خدشہ،حج پالیسی میں سرکاری حج کرایہ دئیے جانے کے باوجودپی آئی اے اور سعودیہ ائیر لاینز پرائیویٹ سکیم کے حج آرگنائزر سے زائد کرایہ لینے کی منصوبہ بندی کرتی رہ گئی،شاہین ائیر لاینز،ناس ائیر لائنز،ائیر بلیو اور دیگر ائیر لائنز نے ملک بھر کے حج آرگنائزر کو ان کی مرضی کی روانگی اور واپسی کی فلائٹ دے کر کروڑوں روپے کا بزنس حاصل کر لیا ہے،پرائیویٹ حج سکیم کی بکنگ شروع ہو چکی ہے ،سرکاری سکیم کی بکنگ مکمل ہو چکی ہے آج تک پی آئی اے،سعودیہ ائیر لاینز نے پرائیویٹ حج سکیم کی نہ پالیسی متعارف کرائی ہے اور نہ حج کرایہ۔

مزید : صفحہ آخر