انسپکٹر آف ریلویز قراقرم ایکسپریس کو پیش آنیوالے حادثے کی انکوائری کریں گے

انسپکٹر آف ریلویز قراقرم ایکسپریس کو پیش آنیوالے حادثے کی انکوائری کریں گے

لاہور(سٹاف رپورٹر)وزارتِ ریلویز کے فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز غلام محمد قریشی گزشتہ روز باندھی ریلوے اسٹیشن پر قراقرم ایکسپریس (42ڈاو¿ن ) کو پیش آنے والے حادثے (ڈی ریلمنٹ) کی وجوہات جاننے کیلئے 10،11اور 12مئی 2014 کو صبح 9بجے ڈویژنل آفس سکھر میں انکوائری کریں گے اور موقع پر حادثے کے عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کریں گے۔ مزید برآں اس حادثے سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات رکھنے والے عوام اپنے بیانات مذکورہ تاریخوں کوڈویژنل آفس سکھر میں قلم بند کرواسکتے ہیں یا 21مئی 2014 تک فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز ، علامہ اقبال روڈ ، لاہور کے دفتر بھی ارسال کر سکتے ہیں۔

انکوئری

مزید : صفحہ آخر