منشیات کے سمگلروں کو مجموعی طور پرپچاس سال قید با مشقت اور جرمانہ کی سزا

منشیات کے سمگلروں کو مجموعی طور پرپچاس سال قید با مشقت اور جرمانہ کی سزا

 پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاور بدرالدین نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار2ملزموں کو 50سال قید بامشقت اور2لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنادی سرکارکی جانب سے سپیشل پبلک پراسیکیوٹرصاحبزادہ محمد شعیب نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق تھانہ پبی نوشہرہ نے ایک کارروائی کے دوران ملزمان محمدسعید اورضیاءاللہ ساکنان پبی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 140کلوگرام چرس برآمد کی تھی جو ملزم ٹرک کے ذریعے سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزموں پر جرم ثابت ہونے پر انہیں فی کس عمر قید اور1لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی ۔

مزید : صفحہ آخر