,چینی پولیس فرانس طلب.

,چینی پولیس فرانس طلب.

پیرس (بیورورپورٹ) دنیا کے ہر کونے میں چینی مصنوعات بکثرت ملتی ہیں اور اکثر ممالک میں چینی لوگ بھی گھومتے پھرتے دیکھے جاسکتے ہیں لیکن اب ایک یورپی ملک میں چینی پولیس بھی سڑکوں پر گھومتی پھرتی نظر آئے گی۔ دراصل اس سال چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کی 50 سالہ تقریبات منعقد کی جارہی ہیں اور یہ توقع کی جارہی ہے کہ چینیوں کی بہت بڑی تعداد فرانس جائے گی۔ پچھلے سال بھی تقریباً 15 لاکھ چینیوں نے فرانس کا دورہ کیا اور اب اس تعداد میں 40 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ تو اس صورتحال کے پیش نظر فرانس کی حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ چینی پولیس افسروں کو فرانس بلایا جائے اور وہ فرانسیسی پولیس کے ساتھ سڑکوں پر گشت کریں تاکہ چینی باشندوں کو بہتر طور پر تحفظ فراہم کیا جاسکے اور ضرورت پیش آنے پر یہ پولیس افسر چینی باشندوں کے ترجمان کی خدمت بھی سرانجام دے سکیں۔ واضح رہے کہ فرانس نے حال ہی میں چینی باشندوں کیلئے ویزے کا عمل مزید آسان بنادیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر