,امریکی اداکاروں کا سلطان برونائی کے خلاف احتجاج

,امریکی اداکاروں کا سلطان برونائی کے خلاف احتجاج

لاس اینجلس (بیورورپورٹ) امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں واقع بیورلی ہلز ہوٹل 1912ءسے ہالی ووڈ کے ستاروں کی پسندیدہ جگہ رہا ہے اور اسے ہالی ووڈ اداکاروں کی جنت بھی کہا جاتا ہے۔ لیکن اب اس ہوٹل کے شیدائی یہی ستارے اس ہوٹل سے دور بھاگ رہے ہیں۔ دراصل اس کی وجہ وہ احتجاج ہے جو کہ ان اداکاروں کے مطابق اس ہوٹل کے خلاف نہیں بلکہ اس کے مالکان کے خلاف ہے۔ یہ ہوٹل اب برونائی کے سلطان کی ملکیت ہے اور حال ہی میں برونائی میں ہم جنس پرستوں کے خلاف سخت قوانین نافذ کئے گئے ہیں جن میں سنگسار کئے جانے کی سزا بھی شامل ہے۔ ہالی ووڈ کے اداکار ان سزاﺅں کے خلاف سخت احتجاج کررہے ہیں اور انہوں نے ہوٹل کے مالک برونائی کے سلطان کے خلاف احتجاج کے طور پر ہوٹل سے اپنی اہم تقریبات کو کینسل کرکے دوسرے ہوٹلوں کا رُخ کرلیا ہے۔ اپنی تقریبات کینسل کرنے والوں میں عورتوں کی ایک تنظیم اور میڈیا کی ایک تنظیم بھی شامل ہے۔

مزید : صفحہ آخر