احتجاج ہر کسی کا حق ہے ،شارٹ کٹ طریقے سے وزیراعظم نہیں بنا جا سکتا ،سیاستدان

احتجاج ہر کسی کا حق ہے ،شارٹ کٹ طریقے سے وزیراعظم نہیں بنا جا سکتا ،سیاستدان ...

                             لاہور(محمد نواز سنگرا//انوسٹی گیشن سیل)ملک میں جمہوری نظام ہے یا نہیں فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے،شارٹ کٹ طریقے سے وزیر اعظم بننے کا خواب پورا نہیں ہو سکتاجبکہ احتجاج کسی جماعت یا فرد کا حق ہے مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہیں۔ان خیالات کا اظہار ملک کے سیاسی رہنماو¿ں نے روز نامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے۔مسلم لیگ(ض) کے سربراہ اعجازالحق نے کہا کہ احتجاج تحریک انصاف کا جمہوری حق ہے اور موجودہ نظام جمہوری ہے یا غیر جمہوری اس کا فیصلہ عوام اور پارلیمنٹ کے ہاتھ میں ہے۔ تحریک انصاف پنجاب کے صدر ا عجاز چودھری نے کہا کہ نواز شریف 30سالوں میں ٹھیک نہیں ہوئے تو اب کیسے ہو سکتے ہیں۔مسلم لیگ(ن)کے رہنما شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ ملک میں جمہوری نظام موجود ہے سسٹم کیخلاف باتیں کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا کیونکہ پاکستان کی عوام باشعور اور مضبوط جمہوریت کی حامی ہے۔سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ تحریک انصاف مسلم لیگ نواز پر تنقید کا حق رکھتی ہے لیکن نظام میں خامیاں تلاش کرنا درست نہیں ہے۔اقتدار کی حقیقی معنوں میں منتقلی سے واضح ہو گیا کہ ملک میں جمہوریت تقویت پکڑ رہی ہے۔شاٹ کٹ طریقے سے وزیر اعظم بننے کا خواب درست نہیں ہے

مزید : صفحہ آخر