بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، پاکستانی نژادبرطانوی شہری گرفتار

بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، پاکستانی نژادبرطانوی شہری گرفتار
بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام ، پاکستانی نژادبرطانوی شہری گرفتار

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بیرون ملک جانیوالے مسافر کے سامان سے ایک کلوگرام ہیروئن برآمد کرکے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کوحراست میں لے لیاگیاہے ۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اٹک کارہائشی پاکستانی نژادبرطانوی شہری نے کون مہندی میں منشیات چھپارکھی تھیں اور کسٹم حکام نے سامان کی چیکنگ کے دوران منشیات برآمد کرلیں ۔ بتایاگیاہے کہ ملزم براستہ دبئی مانچسٹر جارہاتھا ۔

مزید : جرم و انصاف /اہم خبریں