غداری کیس میں پرویز مشرف کی درخواست منظور

غداری کیس میں پرویز مشرف کی درخواست منظور
غداری کیس میں پرویز مشرف کی درخواست منظور

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست منظور کرلی اور استغاثہ کو حکم دیاکہ 14مئی تک پرویز مشرف کی لیگل ٹیم کو ایف آئی اے کی تحقیقاتی دستاویزات، تفتیش کیے گئے افراد کی فہرست اور اگر کوئی اضافی نوٹ موجودہے تو وہ بھی فراہم کریں جبکہ 22کو گواہان کوطلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین ججوں نے فیڈرل شریعت کورٹ میں غداری کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے پرویز مشرف کی الزامات سے متعلق دستاویزات فراہم کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے استغاثہ کو حکم دیاہے کہ 14مئی تک پرویز مشرف کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کی تمام دستاویزات فراہم کی جائیں ، یہ ملزم کا قانونی حق ہے ۔ عدالت نے حکم دیاہے کہ جن افراد سے تفتیش کی گئی ، وہ فہرست بھی حوالے کی جائے ، کوئی اضافی نوٹ موجود ہے تووہ بھی فراہم کریں ۔ فاضل عدالت نے استغاثہ کے گواہان اور ثبوت طلب کرتے ہوئے واضح کیاہے کہ 22مئی کو شہادتیں ریکارڈ کی جائیں گی ۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پرویزمشرف کے وکیل فیصل چودھری نے بتایاکہ استغاثہ کو تمام مواد ہمیں دینے کا حکم دیاگیا۔

مزید : قومی /Headlines