نائیجیریاکے دیہات پر حملہ، 300افراد ہلاک،لڑکیاں اغوا، متعدد گھر نذر آتش

نائیجیریاکے دیہات پر حملہ، 300افراد ہلاک،لڑکیاں اغوا، متعدد گھر نذر آتش

طالبات کی رہائی کیلئے امریکی امداد کی پیشکش قبول ،سفارتخانے میں خصوصی سیل قائم

نائیجیریاکے دیہات پر حملہ، 300افراد ہلاک،لڑکیاں اغوا، متعدد گھر نذر آتش
کیپشن: Boko Haram

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوجہ، واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا میں فوجی وردی میں ملبوس شدت پسند بوکوحرام تنظیم کے مسلح جنگجوﺅں نے ایک گاﺅں پر حملہ کر کے 300افراد کو ہلاک کر دیا جبکہ 11لڑکیوں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے لیکن جانے سے پہلے درجنوں گھروں کوآگ لگادی۔میڈیارپورٹ کے مطابق شدت پسند ٹولوں کی شکل میں ٹرکوں پر سوار ہو کر آئے۔ عینی شاہدین کے مطابق بدھ کو بوکو حرام کے شدت پسندوں نے افریقی ملک کیمرون کی سرحد کے قریب واقع ایک گاﺅں گمبورانگالاپر دھاوابول دیا۔دوسری طرف امریکہ نے ماہرین کی ایک ٹیم نائیجریا روانہ کر دی جو وہاں حکومت کی ان سینکڑوں مغوی لڑکیوں کی بازیابی میں مدد کرے گی جنہیں اسلامی شدت پسند گروپ بوکو حرام نے اغوا کیا ۔ نائیجیریا کے صدر گڈلک جوناتھن کی جانب سے امریکی مدد کی پیشکش قبول کرنے کے بعد دارالحکومت ابوجا میں واقع امریکی سفارتخانے میں ایک خصوصی سیل بھی قائم کیا جا رہا ہے۔ اس سیل میں امریکی فوج کے اہلکار، قانون نافذ کرنے والے اہلکار اور اغوا کاروں سے مذاکرات کرنے والے ماہرین شامل ہیں۔ ادھر پولیس نے مغوی طالبان کی بازیابی سے متعلق اطلاع فراہم کرنے والے کو 3 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔