گرفتار امریکی ایجنٹ کو پولیس حراست میں خصوصی پروٹوکول

گرفتار امریکی ایجنٹ کو پولیس حراست میں خصوصی پروٹوکول
 گرفتار امریکی ایجنٹ کو پولیس حراست میں خصوصی پروٹوکول

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کئے گئے ایف بی آئی ایجنٹ کو پولیس حراست میں خصوصی پروٹوکول فراہم کیا جارہا ہے جب کہ صبح ہوتے ہی موصوف کو غیرملکی ریسٹورنٹ کا ناشتہ بھی پیش کیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آئی ایجنٹ جوئیل یوگیون کو گزشتہ روز 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پرآرٹلری تھانے منتقل کیاگیا جہاں ملزم کولاک اپ کے بجائے کمرے میں رکھا گیا ہے۔ امریکی ایجنٹ کو پولیس کی جانب سے وی آئی پی پروٹوکول دیاجارہاہے اور صبح ہوتے ہی ملزم کے لیے غیرملکی ریسٹورنٹ سے ناشتہ منگوایا گیا اور صبح سویرے اخبارات بھی پہنچائےگئے۔دوسری طرف پولیس کوتفتیش میں بھی مشکلات کا سامنا ہے کیوں کہ امریکی ایجنٹ صرف انگریزی بولتا ہے اور ہرسوال کے جواب میں یہی کہتاہے کہ ان کی ایمبیسی سے رابطہ کریں جب کہ ملزم سے کچھ ایسے خفیہ آلات بھی ملے ہیں جنہیں پاکستان میں ڈی کوڈ کرنا مشکل ہے۔ امریکی شہری کے باعث آرٹلری تھانے کی سیکیورٹی کے بھی غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں اور میڈیا سمیت شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

مزید : کراچی