انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق ، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا

انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق ، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا
انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق ، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ دھاندلی سے ہے ، عام انتخابات میں دھاندلا ہوا۔ عدالت سے انصاف کی توقع ہے ، قانونی طریقے سے انصاف نہ ملا تو پرامن احتجاج کرینگے ، ردعمل کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔سپریم کورٹ میں انگوٹھیوں کے نشانات کی تصدیق سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سبراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے موقف اختیار کیا کہ انتخابی اصلاحات کے عدالتی فیصلے پر عملدرا?مد نہیں ہوا۔ انتخابی اصلاحات کے فیصلے کو الیکشن کمیشن نے ہوا میں اڑا دیا۔ حامد خان نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے علیحدہ درخواست دے رکھی ہے ، جسٹس عظمت سعید کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا جواب ا?نے پر تمام سوالات کے جوابات مل جائیں گے۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ دونوں درخواستوں کی سماعت ایک ساتھ ہوگی۔عدالت نے تحریک انصاف کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن سے پندرہ روز میں جواب طلب کر لیا۔سماعت کے دوران عمران خان ، شیریں مزاری اور تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ سپریم کورٹ میں کیس کی پیشی کیلئے روانگی سے پہلے عمران خان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں سپریم کورٹ سے انصاف کی توقع ہے ، جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ دھاندلی سے ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ قانونی طریقے سے انصاف نہیں ملے گا تو ہم پرامن احتجاج کریں گے اگر پرامن احتجاج سے روکا گیا تو اس کا جو ردعمل ہو گا ، اسکی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -