مظفر آباد: مسا فر وین کھائی میں جاگر ی ، آٹھ افراد جاں بحق
مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) آزاد کشمیر کے علاقے نیازپورہ کے قریب تیر چناسی روڈ پر مسافر وین کھائی میں جاگری جس سے 8افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقے نیازپورہ کے قریب تیر چناسی روڈ پر مسافر وین کھائی میں جاگری جس سے 8افراد جاں بحق ہوگئے ہیں،ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے جن کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ہسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر زخمیوں کی حالت بہت نازک ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا کہ حادثہ اوور لوڈنگ اور بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ،عینی شاہدین نے میڈ یا کو بتایا کہ جوں ہی مسافر وین کے بریک فیل ہوئے تو ڈرائیور نے مسافروں سے کہا کہ جس نے جان بچانی ہے بچا لے ۔