آرمی چیف کی کراچی آمد پر مزار قائد پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی

آرمی چیف کی کراچی آمد پر مزار قائد پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی
آرمی چیف کی کراچی آمد پر مزار قائد پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی

  

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے مزار قائدؒ کراچی پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کراچی پہنچ کر مزار قائد پر حاضری دی ، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے مزار قائد پر حاضری کے موقع پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔ اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔

مزید : کراچی