ریمنڈ ڈیوس کی یاد تازہ ،ایف بی آئی ایجنٹ ضمانت پر رہا

ریمنڈ ڈیوس کی یاد تازہ ،ایف بی آئی ایجنٹ ضمانت پر رہا
ریمنڈ ڈیوس کی یاد تازہ ،ایف بی آئی ایجنٹ ضمانت پر رہا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) تین سال قبل 27جنوری 2011ءکو دو پاکستانی شہریوں کو دن دیہاڑے قتل کرنے کے باوجود سزاسے بچ جانے والے امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس کی یاد کراچی ایئرپورٹ سے اسلحے سمیت گرفتارہونیوالے ایف بی آئی ایجنٹ کی ضمانت پر رہا ہونے سے تازہ ہوگئی، ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے جوئیل کاکس کے ریلیز آرڈر تھانے میں پہنچنے سے قبل ہی اسے رہا کر دیا اور امریکی شہری کو تھانہ آرٹلری کے عقبی دروازے سے گاڑی میں بھاکر روانہ کر دیا ، اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر نے امریکی تحقیقاتی ایجنسی( ایف بی آئی )کے ایجنٹ جوائل کاکس کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فاضل عدالت نے ملزم کی دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا ،امریکی شہری کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جوئیل کاکس کی رہائی حکومت اور امریکی سفارت خانے کے دباو¿ پر عمل میں آئی ہے، امریکی سفارت خانے کے کہنے پر ہی ایف بی آئی ایجنٹ کو تھانہ ایئرپورٹ کے بجائے آرٹلری میدان پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا، جوئیل کاکس کی رہائی کے لیے چیف سیکرٹری اور ہوم سیکر ٹری خود تھانے گئے اور پولیس حکام کو کیس ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جس پر پولیس نے سیشن کورٹ ملیر میں ریکارڈ پیش کیا کہ جوئیل کاکس کسی بھی مقدمے میں پولیس کو مطلوب نہیں ہے۔واضح رہے کہ جوئیل کاکس کو 3روز قبل جناح انٹر نیشنل ایئر پورٹ سے اسلام آباد جاتے ہوئے اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب اس کے سامان سے پستول کی 15 گولیاں اور جاسوسی کے خفیہ آلات برآمد ہوئے تھے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں