ملالہ یوسفزئی بھی بوکوحرام کے خلاف میدان میں آگئیں

ملالہ یوسفزئی بھی بوکوحرام کے خلاف میدان میں آگئیں
ملالہ یوسفزئی بھی بوکوحرام کے خلاف میدان میں آگئیں

  

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک ) نائجیریا میں اغوا دو سو طالبات کو ملالہ یوسف زئی نے اپنی بہنیں قرار دیتے ہوئے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ہالی ووڈ کی سٹار اداکارہ انجلینا جولی بھی لڑکیوں کے اغوا پر افسردہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق نائیجیریا کے باغی گروپ کے ہاتھوں دوسو لڑکیوں کے اغوا کے خلاف انسانی حقوق کی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں جس میں اب سوات کی گل مکئی کی آواز بھی شامل ہوگئی ہے۔ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ملالہ کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام نہ ہوئی تو یہ معمول بن جائیں گے۔ملالہ کی طرح ہالی ووڈ ٹام رائڈر انجلینا جولی بھی افسردہ ہیں کہتے ہیں اس خبر نے انہیں پریشان کردیا ہے۔نائیجریا کے باغی گروپ نے اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا تھا کہ لڑکیوں کو سکول بھیجنے کی بجائے ان کی شادیاں ہونی چاہیں۔

مزید : قومی