عابد شیرعلی اور احمد رضاقصوری نے ایک دوسرے کو کھری کھری سنادیں

عابد شیرعلی اور احمد رضاقصوری نے ایک دوسرے کو کھری کھری سنادیں
عابد شیرعلی اور احمد رضاقصوری نے ایک دوسرے کو کھری کھری سنادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی اور سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری کے درمیان نجی ٹی وی کے پروگرام میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، اس موقع پر ایک دوسرے کے خلاف نازیبا زبان بھی استعمال کی گئی۔ پروگرام میں عابد شیر علی نے احمد رضا قصوری کو کہا کہ بھول گئے جب چہرے پر سپرے ملا گیا تھا جس پر احمد رضا قصوری نے کہا کہ خواجے بہت بول رہے تھے، فوج کے ایک بیان کے ساتھ خواجوں کے گلوں پر ڈکے لگ گئے۔ اس موقع پر عابد شیر علی نے کہا کہ آپ عزت و احترام سے نام لیں، ہمیں پتہ ہے کہ آپ نے مشرف سے کروڑوں روپے لئے ہوئے ہیں جس پرقصوری نے کہا کہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔ آپ لوگوں نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، کرپشن بند کریں اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کریں۔ اس موقع پر شٹ اپ، گھٹیا آدمی، بکواس بند کرو جیسے الفاظ بار بار بولے گئے۔ میزبان نے معاملہ زیادہ خراب ہونے پر فوری طور پر کمرشل بریک لے لیا۔

مزید :

لاہور -