غیر قانونی طور پر داخل ہونے والا جرمن باشدہ گرفتار

غیر قانونی طور پر داخل ہونے والا جرمن باشدہ گرفتار
 غیر قانونی طور پر داخل ہونے والا جرمن باشدہ گرفتار

  

خیبرایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) جمرود میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونیوالے جرمن باشدہ گرفتار کرکے حیات آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق جرمن باشندے کو تختہ بیگ چیک پوسٹ پر اس وقت گرفتار کیا جب وہ پاک افغان شاہراہ کے ذریعے افغانستان جارہا تھا۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد روشن خان محسود نے بتایا کہ جرمن باشندہ مارٹن سٹیفن لیڈر پرائیویٹ ٹیکسی کے ذریعے جارہا تھا جب وہ تختہ بیگ چیک پوسٹ پہنچے تو معمول کی چیکنگ کے دوران خاصہ دار فورسز کی نظر جرمن باشندے پر پڑی اور اس کو گرفتار کرکے جمرود تحصیل لایا گیا جہاں اس کی دستاویزات کی چیکنگ کرنے کے بعد حیات آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ واضح رہے کہ دس دن پہلے بھی دو جرمن باشندوں کو جمرود میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا جو حیات آباد پولیس اور بعد میں اسلام آباد کو منتقل کردئیے گئے تھے۔

مزید : خیبر