پاکستان سعودی عرب کی خاطر تعلقات نہ بگاڑے: ایران

پاکستان سعودی عرب کی خاطر تعلقات نہ بگاڑے: ایران
پاکستان سعودی عرب کی خاطر تعلقات نہ بگاڑے: ایران

  

تہران, اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کیلئے ایران کے سفیر محمد رضا بہرامی نے کہا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب کی خاطر ایران کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو خراب نہیں کرنا چاہئے۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تہران میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کے بارے میں گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور پاکستان کو سعودی عرب کی خاطر ایران کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے سے اجتناب کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خارجی قوتیں پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو خراب کرنے کے درپے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی مسائل کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو ایران کے ساتھ تعلقات پر ترجیح دی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب دونوں انتہا پسندی کو بطور ہتھیار استعمال کرتے ہیں اور خاص طور پر افغانستان اور شام میں دہشت گرد گروپوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کا کہ پاکستانی حکام کو دوسری ریاستوں کی عداوت مول نہیں لینی چاہئے۔

مزید : اسلام آباد