شام: باغیوں نے حمص شہر خالی کردیا

شام: باغیوں نے حمص شہر خالی کردیا
شام: باغیوں نے حمص شہر خالی کردیا

  

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) فائر بندی معاہدے کے تحت شامی باغیوں کی ایک بڑی عداد نے تاریخی شہر حمص نکل گئی ہے، 1200جنگجو اور ان کے اہلخانہ گزشتہ روز بسوں کے ذریعے شمالی علاقوںکی طرف روانہ ہوگئے۔ اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہوئی اس فائر بندی کا مقصد وہاں کی آبادی کو امدادی سامان کی ترسل کو ممکن بنانا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ گزشتہ ایک سال سے باغی اس شہر پر قابض تھے تاہم گزشتہ کچھ عرصے سے شامی فوج نے باغیوں کا محاصرہ کررکھا تھا۔ اس دوران ملکی فوج نے باغیوں کے اڈوں پر فضائی کارروائی کے علاوہ شیلنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا تھا۔خبررساں ایجنسی کے مطابق بدھ کو تمام باغی حمص شہر کو چھوڑگئے ہیں۔ علاوہ ازیں شام میں باغیوں کے مارٹر حملوں کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق باغیوں نے حلب کے شہروں الجایلپ اور الجاہیری چوک پر مارٹر گولے داغے جس کے نتیجے میں 8افراد ہلاک جبکہ 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مزید : بین الاقوامی