یوکرائن نے روسی جارحیت کیخلاف پاکستان سے مدد مانگ لی

یوکرائن نے روسی جارحیت کیخلاف پاکستان سے مدد مانگ لی
یوکرائن نے روسی جارحیت کیخلاف پاکستان سے مدد مانگ لی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرائن نے پاکستان سے مدد کی اپیل کتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روس کی جارحیت کے خلاف اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ پاکستان میں یوکرائن کے سفیر ولادی میر لاکوموف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ روس کی یوکرائن میں جارحیت پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے اور موجودہ حالات میں یوکرائن پاکستان سے عسکری نہیں بلکہ اخلاقی مدد کی امید کررہا ہے۔ ولادی میر لاکوموف نے کہا کہ روس مشرقی یوکرائن میں روس نواز علاقوں ڈونیٹسک اور لاہانسک میں ریفرنڈم کرانے کا منصوبہ بنایا رہا ہے جس کے تحت یہ علاقے بھی یوکرائن سے الگ ہوکر روس سے الحاق کرلیں گے۔ اس سے قبل یوکرائن کا علاقہ کریمیا بھی ریفرنڈم کے ذریعے روس سے الحاق کرچکا ہے۔ یوکرائن کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کی ترقی کیلئے مدد کرنے کو تیار ہے اور پاکستان پاور سیکٹر میں یوکرائن کے وسیع تجربے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

مزید : بین الاقوامی