فیس بک پر خواتین کو بلیک میل کرنیوالا پکڑاگیا

فیس بک پر خواتین کو بلیک میل کرنیوالا پکڑاگیا
فیس بک پر خواتین کو بلیک میل کرنیوالا پکڑاگیا

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کرائم سرکل نے جعلی فیس بک اکاﺅنٹ سے پی ٹی وی کی سابق اینکر اور دیگر خواتین کو بلیک میل کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ سائبر کرائم نے پہلی مرتبہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایسے ملزم کا سراغ لگایا جو گزشتہ 5سال سے جعلی فیس بک اکاﺅنٹ استعمال کررہا تھا، ملزم سروے آف پاکستان کا ملازم بتایا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عابد قدیر ٹیکسلا میں رہائش پذیر تھا اور خواتین سمیت دیگر افراد کو بلیک میل کرتا، شکایت پر سائبر کرائم سرکل نے پہلی مرتبہ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تمام شواہد اور دیگر معلومات کی روشنی میں چھاپہ مار کارروائی میں اسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : جرم و انصاف