مسجد کے جوتے چور سے بیوی نے طلاق لے لی

مسجد کے جوتے چور سے بیوی نے طلاق لے لی
مسجد کے جوتے چور سے بیوی نے طلاق لے لی

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سول جج عمران نے مسلم ٹاﺅن کی خاتون پروین اختر کے دعوے پر اسے خلع کی بنیاد پر طلاق کی ڈگری جاری کردی۔ خاتون نے شوہر پرویز پر مسجدوں سے جوتے چوری کرنے اور بچوں کو بھی اس کام پر لگانے کا الزام لگاکر طلاق کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ خاتون پروین اختر کا کہنا تھا کہ اس کا شوہر مسجدوں سے جوتے چوری کرکے ان کو لنڈے میں فروخت کرتا ہے، اس نے خاوند کو اس حرکت سے کئی بار منع کیا لیکن وہ باز نہ آیا خود تو چوری کرتا تھا اس نے بچوں کو بھی اس طرف لگانے کی کوشش کی، ایسے شخص کے ساتھ وہ زندگی نہیں گزارسکتی اسے خلع کی بنیاد پر طلاق دلوائی جائے۔ عدالت نے دعوے پر شوہر پرویز احمد کو طلب کیاجس نے پروین کے الزام کی تردید کی اور کہا کہ یہ جھوٹا الزام صرف طلاق لینے کی خاطر کیا جارہا ہے۔

مزید : لاہور