وینا ملک کامفت انٹرویو نہ دینے کا فیصلہ
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ وینا ملک نے اپنے شوہر اسد ملک کے ہمراہ انٹرویوز کروانے کے لئے پیسے مانگنا شروع کردئیے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق اپنے شوہر کے ہمراہ لاہور میں موجود اداکارہ ان دنوں اپنے شوہر کے ہمراہ مختلف ٹی وی چینلز سے انٹرویوز کے لئے پیسے مانگ رہی ہیں۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنی ایک پی آر میڈیا ٹیم بھی بنادی ہے جو مختلف صحافیوں اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں کو انٹرویوز کے لئے پیسوں کے پیغامات بھی بھیج رہی ہے۔ دوسری جانب تاحال اسی وجہ سے وینا ملک میڈیا کے سامنے نہیں آئیں اور ان کی یہی کوشش ہے کہ وہ اپنے دورہ لاہور کو بھی کسی نہ کسی طرح کیش کروالیں۔