وینا ملک خواتین اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی سفیر مقرر

وینا ملک خواتین اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی سفیر مقرر
وینا ملک خواتین اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے بین الاقوامی سفیر مقرر

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی طور پر خواتین اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے سفیر مقرر ہوئی ہیں اس سے قبل ان کے شوہر اسد بشیر خٹک بھی جوائن کر چکے ہیں ۔ وینا ملک نے کہا کہ ہم میاں بیوی کا مقصد خواتین اور بچوں کو ان کا حق دلانا ہے ، صحت اور غربت کے حوالے سے لوگوں کوبہت مسائل کا سامنا ہے ۔وینا ملک نے اپنے شوہر کے ہمراہ ڈی ایچ اے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا عزم کیا کہ مجھے صرف ایک ہسپتال نہیں بنانا بلکہ دیگر پروجیکٹ پر بھی کام کرنا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ سیاست میں ہمیشہ سے میری دلچسپی رہی ہے،لوگوں کو سیاست دانوں سے گلے شکوے رہتے ہیں لیکن سیاست کے ذریعے ہی لوگوں کے مسائل حل کئے جا سکتے ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں وینا ملک نے کہا کہ ابھی تک ہم نے یہ فیصلہ نہیں کیا کہ کون سی سیاسی جماعت میں شامل ہوں لیکن عوامی خوشحالی کا ایجنڈ ا رکھنے والی پارٹی کو جوائن کریں گے ۔ تحریک انصاف کا منشور مثبت ہے ،عمران خان کاوژن مجھے پسند آیا ۔وینا ملک نے مزید کہا کہ مستقبل میں فلمی دنیا میں مثبت کردار ادا کرنے کا ارادہ ہے ، فلم انڈسٹری کو بھی ایک این جی او کی ضرورت ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میری غیر موجودگی میں میرے خلاف بہت سازشیں کی گئی اور طرح طرح کے بیان دیئے گئے لیکن اب کوئی کیوں نہیں بولتا؟

مزید : تفریح