ملتان میں وکیل کا قتل ، پاکستان بار کونسل کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

ملتان میں وکیل کا قتل ، پاکستان بار کونسل کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان
ملتان میں وکیل کا قتل ، پاکستان بار کونسل کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان بار کونسل نے ملتان میں وکیل راشد رحمان کے قتل کے خلاف کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ پاکستان بار کونسل کے مطابق ملک بھر کی تمام عدالتوں میں وکلا کل پیش نہیں ہوں گے اور عدالتی امور کا بائیکاٹ کریں گے ۔وائس چیئر مین پاکستان بار کونسل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ راشد رحمان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔ دوسری جانب کراچی بار کونسل نے بھی کل عدالتوں کے بائیکا ٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اور بار کے صدر بیرسٹر صلاح الدین نے کہا ہے کہ شہر قائد میں بھی جمعہ کے روز وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوںگے۔

مزید : اسلام آباد