امریکی ساحل پرپانی سے ٹینس کے جوتے میں پندرہواں پاﺅں بر آمد

امریکی ساحل پرپانی سے ٹینس کے جوتے میں پندرہواں پاﺅں بر آمد
امریکی ساحل پرپانی سے ٹینس کے جوتے میں پندرہواں پاﺅں بر آمد

  

سیٹل(نیوز ڈیسک)چند روز قبل امریکی شہر سیٹل کی بندرگاہ پر ٹینس کے جوتے میں ایک پاﺅں پانی سے برآمد ہوا ہے۔حیران کن بات یہ ہے کہ 2007ءسے اب تک اس ساحل سے دریافت ہونیوالا یہ پندرہواں پاﺅں ہے ۔تفتیش کاروںکا خیال ہے کہ یہ ان لوگوں کے پاﺅں ہو سکتے ہیں جنہوں نے خودکشی کی یا سمندر میں کسی حادثے کا شکار ہو گئے۔ ان کا ماننا ہے کہ جسم کے دوسرے حصوں کی نسبت ٹینس کے جوتوں یا جاگرز میں پاﺅں محفوظ رہتے ہیں کیونکہ مچھلیا ں اور دیگر جانوربھی انہیں کھانے میں ناکام رہتے ہیں ۔تازہ دریافت ہونے والا پاﺅں ساحل کے قریب کوڑا کرکٹ اٹھانے والے افراد کو سمندر کے کنارے ملا تھا اور اب شناخت کیلئے مقامی میڈیکل آفیسر کو فراہم کر دیا گیاہے۔

مزید : بین الاقوامی