جنوبی وزیرستان میں فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ ، ایک اہلکارشہید

جنوبی وزیرستان میں فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ ، ایک اہلکارشہید
جنوبی وزیرستان میں فورسز کی چیک پوسٹ پر فائرنگ ، ایک اہلکارشہید

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکارشہید ہو گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ آج دوپہر جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کرکے ایک سیکیورٹی اہلکار کو شہید کر دیا ۔ آئی پی آر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دوپہر 12بج کر 40منٹ پر پیش آیا۔

مزید : راولپنڈی