چانجل میں مسافر جیپ کھائی میں گر گئی، بچی اور خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق

08 مئی 2015 (21:44)

بٹ گرام (مانیٹرنگ ڈیسک) چانجل کے قریب مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے بچوں اور خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چانجل کے قریب مسافر جیپ کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں جیب میں سوار ایک بچی اور 2 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں